‏سینیٹ آف پاکستان میں پیمرا ترمیمی بل 2023 - Education Alert

I'm glad you stopped by this page. You can learn interesting and useful information here. The best habit is to share new and useful things. Therefore, share this information with your loved ones. I'm hoping they'll like it. Thanks

Friday, August 4, 2023

‏سینیٹ آف پاکستان میں پیمرا ترمیمی بل 2023

 سینیٹ آف پاکستان میں پیمرا ترمیمی بل 2023 کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ان شاءاللہ۔



‏سینیٹ آف پاکستان میں پیمرا ترمیمی بل 2023 کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ان شاءاللہ۔

قومی اسملبی سے پیمرا بل 2023 پاس کر دیا گیا اور وہ سینیٹ بھیج دیا گیا۔قومی اسمبلی نے قانون سازی کو مذاق بنالیا ہے،یہ ترمیمی بل آزادی اظہارِ رائے کو دبانے، اختلافی آواز کا گلہ گھونٹنے، میڈیا کی آزادی اور بشری حقوق کے خلاف ایک اور حکومتی اقدام ہے۔ قانون کے نام پر لاقانونیت ہے۔ قومی اسمبلی سے پاس شدہ پیمرا ترمیمی بل 2023 سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے پیمرا حکومتِ وقت کی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بن جائے گا۔ پیمرا کی غیر جانبداری، خود مختار حیثیت ختم ہو کر رہ جائےگی۔ اس ترمیمی بل سے پیمرا مخالف صحافیوں ، اخبارات ، ٹی وی چینلز کے خلاف حکومت کے ہاتھ میں ایک ہتھیار بن جائے گا۔  پاکستان کامیڈیا، صحافی اور سیاسی سماجی تنظیمیں حکومت کی اس میڈیا دشمن قانون سازی کو روکنے کے لیے آگے بڑھیں۔ حکومت جاتے جاتے قانون کے نام پر لاقانونیت کر رہی ہے،جمہوریت کاگلا گھونٹ رہے ہیں،اورایک گھٹن زدہ ماحول کے لیے راستہ ہموار کر رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot